ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل تعلقہ کے کونار میں بندروں کی موت۔  بیماری پھیلنے کے خوف سے عوام میں دہشت

بھٹکل تعلقہ کے کونار میں بندروں کی موت۔  بیماری پھیلنے کے خوف سے عوام میں دہشت

Mon, 11 Nov 2019 12:23:45    S.O. News Service

بھٹکل 11/نومبر (ایس او نیوز)بھٹکل تعلقہ کے کونار گرام پنچایت کے حدود میں آنے والے سبّتّے ہڈین نامی علاقے میں واقع ایک باغ میں پانچ بندروں کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں جس کی وجہ سے یہاں کے عوام میں وبائی مرض پھیلنے کا خوف پیدا ہوگیا ہے۔

 بتایاجاتا ہے کہ جس باغ میں بندروں کی سڑی گلی لاشیں ملی ہیں، وہ گنیش ہیبار نامی شخص کی ملکیت ہے۔پانچ لاشوں میں سے ایک بندرکا چھوٹا سابچہ ہے۔اندازہ لگایا گیا ہے کہ گزشتہ دس دن قبل ان بندروں کی موت واقع ہوئی ہے۔ پوری طرح سڑی ہوئی بندروں کی لاشوں کے بارے میں علاقے کے عوام نکی طرف سے اطلاع ملنے پر محکمہ جنگلات کے افسران نے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔اور اس معاملے کی پوری تفصیلات ویٹرنیٹی آفیسر ڈاکٹر متھن کو بتادی گئی۔ڈاکٹر متھن نیموقع پر پہنچ کرمعائنہ کرنے کے بعدبتایا کہ بندروں کی اس قدر سڑی ہوئی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرنا ممکن نہیں ہے۔ 

 اس علاقے میں بندروں کی پراسرار موت کے واقعات اس سے پہلے بھی پیش آ چکے ہیں۔ کچھ دن قبل بائیلور میں ہائی وے پر ایک بندر کی سڑی ہوئی لاش بر آمد ہوئی تھی۔اب سبّتّے میں پانچ بندروں کی لاشیں ملنے سے کونار علاقے کے عوام میں دہشت سی پید اہوگئی ہے کہ کہیں یہاں بندروں کی بیماری وبائی شکل اختیار نہ کرلے۔کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاید کسی بڑے شکاری پرندے کے ساتھ بندروں کے جھگڑے کی وجہ سے وہ درختوں سے نیچے گر گئے ہونگے اور اس جنگلاتی علاقے میں یہ بات کسی کی نظر میں نہیں آنے کی وجہ سے باغ کے اندر یہ لاشیں یونہی پڑی رہی ہونگی۔


Share: